پیغامِ کربلا اور ہماری ذمہ داریاں، پاکستان عوامی قوت پارٹی کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد
اسلام آباد (اداریہ نیوز اسٹاف رپورٹر) :
پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کا اہتمام پارٹی کے شعبہ خواتین ونگ نے کیا۔
اس سلسلے میں راول ہاسپٹل کے مین ہال میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پارٹی عہدیداران، خواتین ونگ کی نمائندگان اور دیگر خواتین کارکنان نے شرکت کی۔ سیمینار کا عنوان “پیغامِ کربلا اور ہماری ذمہ داریاں” تھا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سیکرٹری جنرل ملک اعجاز حسین تھے۔ اس موقع پر انچارج میڈیا سیل شکیل اعوان، پروفیسر عمر حیات، سہراب بیگ، طاہر خان، ادیب احمد، قاضی ظفر، احتشام احمد اور سینئر صحافی عقیل انجم بھی موجود تھے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاضی ظفر نے حاصل کی جبکہ ہدیۂ نعت فیضان عباسی نے پیش کیا۔
شعبہ خواتین کی صدر میڈم سیدہ فردوس، جنرل سیکرٹری فرزانہ ریاض، عاصمہ ستی، نتاشہ، میڈم پروین صدیق خواجہ، میڈم ثمینہ اور دیگر خواتین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
شعبہ خواتین کی صدر میڈم سیدہ فردوس نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا، جبکہ انچارج میڈیا سیل شکیل اعوان، سہراب بیگ، پروفیسر عمر حیات اور مہمانِ خصوصی ملک اعجاز حسین نے واقعۂ کربلا، حضرت امام حسینؓ کے کردار اور ان کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ واقعۂ کربلا سے حاصل ہونے والے اسباق کو اپنی عملی زندگی میں اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر ملک کی سلامتی، مسلح افواجِ پاکستان کی کامیابی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ پارٹی سربراہ خاقان وحید خواجہ کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
حضرت امام حسینؓ کی قربانی سے آج کی نسل کو کیا سبق ملتا ہے؟ اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔