مستونگ میں اغواء شدہ ترک شہری بازیاب، سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کامیاب

مستونگ میں اغواء شدہ ترک شہری بازیاب، سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کامیاب

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر):
بلوچستان کے ضلع چاغی سے اغواء ہونے والے غیر ملکی شہری کو مستونگ سے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترک شہری کو تحصیل کردگاپ کے علاقے کلی پسند سے بازیاب کرایا گیا۔ مغوی ایک معدنیات منصوبے پر کام کرنے والی غیر ملکی کمپنی سے وابستہ تھا۔

اطلاعات کے مطابق چند عرصہ قبل معدنیات کے منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا، جس کے دوران ترک ملازم کو اغواء کر لیا گیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی کی بازیابی دو روز قبل عمل میں آئی، تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس حوالے سے تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔

ترک شہری کی بحفاظت بازیابی کو سیکیورٹی اداروں کی اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ متعلقہ ادارے مزید تحقیقات میں مصروف ہیں۔

غیر ملکی شہری کی بحفاظت بازیابی پر اپنے خیالات کمنٹس میں بتائیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں