جی سکس ٹو میں آٹھ سالہ بچی والدین سے بچھڑ گئی، ورثا کی تلاش جاری

جی سکس ٹو میں آٹھ سالہ بچی والدین سے بچھڑ گئی، ورثا کی تلاش جاری

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر):
آٹھ سالہ بچی دعا فاطمہ، دختر خرم شہزاد، جو عزیز مارکیٹ کی رہائشی بتائی جاتی ہے، اپنے اہلِ خانہ سے بچھڑ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بچی اس وقت جی سکس ٹو میں واقع امام بارگاہ اثنا عشری کے وینیو گیٹ پر موجود ہے، جہاں متعلقہ حکام اور انتظامیہ کی جانب سے اس کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔

بچی کی عمر تقریباً آٹھ سال بتائی جاتی ہے۔ فراہم کردہ معلومات کے مطابق والد کا موبائل نمبر بند جا رہا ہے، جس کے باعث اہلِ خانہ سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو بچی کے اہلِ خانہ کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں تاکہ بچی کو بحفاظت اس کے خاندان کے حوالے کیا جا سکے۔

رابطہ:

SHO کراچی کمپنی، ندیم طاہر: 4587246 -0333

اگر آپ اس بچی کے اہلِ خانہ کو جانتے ہیں تو فوری اطلاع دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں