اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )سکیورٹی ایکسچینج کمیشن میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا جولائی میں ایس ای سی پی میں 5,438 نئی کمپنیا ں رجسٹر ہوئیں

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )سکیورٹی ایکسچینج کمیشن میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا جولائی میں ایس ای سی پی میں 5,438 نئی کمپنیا ں رجسٹر ہوئیں
پانچ بین الاقوامی کمپنیاں بھی پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کیے ملائیشیا، متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کے لیے آئیں نئی رجسٹر ہونے والی 112 کمپنیوں میں غیر ملکی ڈائریکٹرز شامل
رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 3,148 پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل سنگل ممبر کمپنیاں 2,117 لمیٹڈ لائبیلٹی پارٹنرشپس 127 غیر منافع بخش تنظیمیں 28 اور 18 پبلک کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔سب سے زیادہ 51 فیصد کمپنیاں پنجاب میں رجسٹر ہوئیں پنجاب میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 2,756 ہے : ایس ای سی پی
اسلام آباد میں 1,053، سندھ میں 864، خیبر پختونخوا میں کمپنیاں 450 رجسٹر ہوئیں گلگت بلتستان میں 180 اور بلوچستان میں 135 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹر ہوئیں آئی ٹی سیکٹر میں 1,008 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ٹریڈنگ میں 845، سروسز میں 638، کنسٹرکشن میں 348 کمپنیاں رجسٹر فوڈ اینڈ بیوریجز میں 256، سیاحت میں 207، ای کامرس میں 181 کمپنیاں رجسٹر ایجوکیشن میں 165، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ میں 162 اور کارپوریٹ ایگری کلچر میں 145 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں:

اپنا تبصرہ لکھیں