پنجاب حکومت نے 35 نئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز تعینات کر دیے

نئے انتظامی سیٹ اپ سے ضلعی گورننس مضبوط بنانے کی کوشش، فوری طور پر چارج سنبھالنے کی ہدایت

لاہور: پنجاب حکومت کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) نے صوبے بھر میں انتظامی ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 35 افسران کو نئے تخلیق کیے گئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے عہدوں پر تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے 7 اگست 2026 کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق تمام تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور افسران اگلے احکامات تک اپنی نئی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اضلاع میں زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز (PAS) اور پنجاب مینجمنٹ سروس (PMS) کے افسران کو نئے قائم کیے گئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ ان تعیناتیوں میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، چکوال، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، اٹک، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، خانیوال، پاکپتن، خانیوال، خوشاب، نارووال، خریاں، لیاقت پور، لودھراں، راجن پور اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ اقدام ضلعی انتظامیہ پر بڑھتے ہوئے انتظامی بوجھ کو کم کرنے، ریونیو، پرائس کنٹرول، تجاوزات کے خاتمے، امن و امان، سروس ڈیلیوری اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حالیہ برسوں میں اضلاع کی آبادی اور انتظامی ذمہ داریوں میں اضافے کے باعث حکومت کو ضلعی سطح پر اضافی افسران کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی۔

انتظامی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو واضح اختیارات، مناسب وسائل اور مؤثر نگرانی فراہم کی گئی تو ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام سے عوامی خدمات کی فراہمی، ریونیو معاملات، پرائس کنٹرول اور فیلڈ آپریشنز میں بھی تیزی آنے کا امکان ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز، ڈویژنل کمشنرز اور دیگر اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ تعینات کیے گئے افسران کو فوری طور پر چارج دلوائیں تاکہ نئے انتظامی نظام پر بلا تاخیر عملدرآمد شروع کئ

اپنا تبصرہ لکھیں