ایف آئی اے میں اعلیٰ سطحی تبادلے اور تقرریاں، تین ڈپٹی ڈائریکٹرز کے نئے عہدوں پر تعینات

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت تین ڈپٹی ڈائریکٹرز کو فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ یہ احکامات ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی منظوری سے جاری کیے گئے۔
ایف آئی اے کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ونگ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر A/1543/HR-I-0001، مورخہ 28 اگست 2026ء کے مطابق مسٹر سرفراز علی، ڈپٹی ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن/BS-18) کو ڈپٹی ڈائریکٹر (کرائم)، زونل آفس ایف آئی اے کراچی زون سے تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن ونگ (ACW)، ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح میاں محمد صابر، ڈپٹی ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن/BS-18)، جو اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن)، ایف آئی اے کراچی زون کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر، اینٹی ہیومن اسمگلنگ ونگ (AHS)، امیگریشن ونگ، ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مسٹر بہاول اُستو، ڈپٹی ڈائریکٹر (انویسٹی گیشن/BS-18) کو ڈپٹی ڈائریکٹر، کمپوزٹ سرکل، میرپورخاص، ایف آئی اے حیدرآباد زون سے تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن)، ایف آئی اے کراچی زون تعینات کیا گیا ہے۔ تاہم انہیں کراچی زون کے کرائم زونل آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر (کرائم) کے عہدے کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے، جو وہ اپنی دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ انجام دیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ تبادلے اور تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گی۔
یہ نوٹیفکیشن ڈپٹی ڈائریکٹر (ایچ آر ایم) سائم سلطان کی جانب سے جاری کیا گیا، جبکہ اس کی نقول متعلقہ اعلیٰ حکام اور اداروں کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔
ایف آئی اے میں ہونے والے ان تبادلوں کو ادارے کی انتظامی اور تفتیشی امور میں مزید بہتری اور مؤثر نگرانی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں