اسلام آباد (24 ستمبر 2026): وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نئے تعینات ہونے والے کانسٹیبلز (BS-05) کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کا باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا۔
23 ستمبر 2026 کو جاری کیے گئے Part-IV Office Order (Transfer/Postings) کے مطابق مختلف نئے تعینات کانسٹیبلز کو ایف آئی اے اسلام آباد زون، کاؤنٹر ٹیررازم ونگ (CTW) ہیڈکوارٹر اسلام آباد اور PS FIA CTW کراچی میں تعینات کیا گیا ہے۔
آفس آرڈر میں محمد شفقات، نصیرہ بی بی، بینش بتول، اسماعیل ذوالفقار، محمد ندیم، ملک طیب عباس اعوان، محسن شہزاد، محمد فہد، محمد انس، نوشابہ ندیم، لائبہ واجد، محمد عاصم فاروق، جاویریہ اعجاز، ساجد عباس، جنید احمد، منصور احمد سمیت متعدد کانسٹیبلز کے نام شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق تمام تبادلے اور تعیناتیاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی اور مزید احکامات تک جاری رہیں گی۔
آفس آرڈر میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نئے تعینات کانسٹیبلز کو بیسک ٹریننگ کورس کامیابی سے مکمل کرنے تک سرکاری ڈیوٹی کے دوران اسلحہ سنبھالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مزید برآں، انہیں آزادانہ فیلڈ ڈیوٹی نہیں دی جائے گی بلکہ تربیت یافتہ اور تجربہ کار اہلکاروں کی براہِ راست نگرانی میں فیلڈ ڈیوٹی انجام دینا ہوگی۔
یہ احکامات ڈپٹی ڈائریکٹر HRM، سائِم سلطان کی منظوری سے جاری کیے گئے ہیں۔