اداکار معمر رانا کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل

پاکستانی فلموں کے معروف اداکار معمر رانا کی بیٹی ریا رانا نے علی زاہد کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کر دیا، ریا رانا نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں مداحوں نے خوب پسند کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں نکاح کی تقریب کی سادگی اور خوبصورتی نمایاں ہے، تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور دوست احباب نے شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

نکاح کے موقع پر ریا رانا نے سفید ریشمی شرارہ اور نفیس کڑھائی سے مزین مختصر قمیض زیب تن کی، جبکہ ہلکے میک اپ نے ان کی خوبصورتی کو مزید نکھار دیا، دوسری جانب علی زاہد سفید کرتا شلوار اور بیج رنگ کی شال میں ملبوس دکھائی دیے، دونوں کے لباس میں رنگوں کی ہم آہنگی تقریب کی خاص بات رہی۔

اپنا تبصرہ لکھیں