پاکستان کیلئے قابل فخر لمحہ، شین ژو 24 تیانگونگ خلائی سٹیشن سے کامیابی کیساتھ منسلک

پاکستان اور چین کے خلائی تعاون میں نیا سنہری باب رقم، چین اور پاکستان کا مشترکہ خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا۔

چین کا شینژو 24 خلائی جہاز تقریباً ساڑھے 3 گھنٹے کے سفر کے بعد کامیابی سے تیانگونگ خلائی سٹیشن سے منسلک ہوگیا ہے۔

مشن میں چینی خلا باز تانگ ہونگ بو اور وو یی کے ساتھ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں خلائی مشن شین ژو 24 چین کے 2 اور ایک پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کو لیکر روانہ ہوا تھا، یہ پاک چین دوستی کی تاریخ کا ایک سنہرا اور تاریخی دن ہے، پاکستان کے پہلے خلاباز محمد ذیشان نے تاریخ رقم کر دی۔

پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجکر18 منٹ پر خلائی مشن روانہ ہوا، چینی خلا باز تانگ ہونگبو، وویی اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی خلائی مشن انجام دیں گے، خلائی مشن ایک ہفتہ خلا میں قیام کے بعد زمین پر واپس آئے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں