گولڈن گیٹ فارم ہاؤسز کا انکشاف: سابق ممبر کشمیر کونسل سید غلام رضا نقوی پر جعلی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے ذریعے اورسیز پاکستانیوں سے بھاری رقوم بٹورنے کا الزام
اسلام آباد (انوسٹی گیشن سیل )
گولڈن گیٹ فارم ہاوسسز کے چیئرمین سابق ممبر کشمیر کونسل سید غلام رضا نقوی نے اپنی ٹیم کے سربراہ سی ای او ایسے شخص کو بنایا جو متعدد مقدمات جس میں ڈکیتی چوری جعل سازی و چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں ملوث ہے اور متعدد مقدمات میں اشتہاری بھی بتایا جا رہاہے – ذرائع کا کہنا ہے کہ سید غلام رضا نقوی نے یہ ٹیم محض اورسیز پاکستانیوں ودیگر شہریوں کی جمع پونجی دھوکہ دہی سے حاصل کرنے کے لیے بنائی گئ ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق ممبر کشمیر کونسل نے گولڈن گیٹ فارم ہاوسسز کے نام پر اورسیز پاکستانی سے بھاری رقم بٹور لی ہے جبکہ جس نام سے یہ رقم بٹوری گئی ہے گولڈن گیٹ فارم ہاوسسز کے لیے ان کے پاس نہ کوئی زمین ہے اور نہ ہی کوئی کسی ادارے سے منظوری حاصل کی گئی ہے – سابق ممبر کشمیر کونسل سید غلام رضا نقوی سے اورسیز پاکستانیوں و دیگر شہریوں کو ان کی جمع پونجی سے جعلی ہاوسسنگ پراجیکٹ کے ذریعے محروم کرنے ان کو دھوکہ دینے کے حوالے سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا لیکن سابق ممبر کشمیر کونسل نے اس کا کو جواب نہ دیا اگر سابق ممبر کشمیر کونسل اپنا موقف دینا ہیں تو روزنامہ اداریے کے صفحات اور اداریہ نیوز حاضر ہے
واضع رہے کہ ضلع کونسل اٹک گولڈن گیٹ فارم ہاوسسز کے جعلی ہونے پر نوٹس اور ایف آئی اے کو خط لکھ چکی ہے
روزنامہ اداریہ اس حوالے سے مزید انفارمیشن عوام کے لیے منظر عام پرلانے کا سلسلہ جاری رکھے گا –