اسلام آباد پولیس کا تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن۔
سر چ آپریشن کے دوران65افراد،40گھر وں،40دوکا نوں،چھ گا ڑ یو ں اور17موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلہ میں تھا نہ تر نول کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران سر چ آپریشن کے دوران65افراد،40گھروں،40دوکا نوں، چھ گا ڑ یو ں اور17موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا،ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-“15پر فوری اطلاع دیں