اسلام آباد : صدرِ مملکت آصف علی زرداری آج ایک اہم سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر آئینِ پاکستان کے تحت چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدرِ پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
صدرِ پاکستان کے دورہ چین کے دوران سید یوسف رضا گیلانی، بطور قائم مقام صدر، ایوانِ صدر کے تمام آئینی و منصبی فرائض ادا کریں گے۔ صدر زرداری کی وطن واپسی تک ملکی امور کی انجام دہی اور آئینی ذمہ داریاں ان کی نگرانی میں جاری رہیں گی۔