وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی
وزیراعظم کا ان آپریشنز میں فتنتہ الہندوستان کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اور ملک کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں : وزیراعظم
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے: وزیراعظم
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں: وزیر اعظم