اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی پی آر اے پی کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی پی آر اے پی کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (پی آر اے پی) کے نو منتخب ایگزیکٹو باڈی کے عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر ایم بی سومرو، نائب صدر محمد عثمان خان کاکڑ، سیکرٹری نوید اکبر، جوائنٹ سیکرٹری اورنگزیب کاکڑ، فنانس سیکرٹری شاکر عباسی، سیکرٹری اطلاعات جاوید حسین اور گورننگ باڈی کے دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اسپیکر نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ جمہوری روایات کے مطابق پی آر اے پی کے انتخابات کا خوش اسلوبی سے انعقاد خوش آئند ہے۔ نو منتخب باڈی کی کامیابی اُن پر پارلیمانی رپورٹرز کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ نئی قیادت پارلیمانی صحافیوں کے مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اسپیکر نے کہا کہ پریس گیلری پارلیمان کا اہم جزو ہے اور پارلیمانی رپورٹرز عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور قانون سازی کو عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نو منتخب باڈی کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سیکرٹریٹ کا ہمیشہ سے پی آر اے پی کے ساتھ بھرپور تعاون رہا ہے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے نو منتخب عہدیداران کی کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں