مریم نواز کی فلپائنی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیشکش

مریم نواز کی فلپائنی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیشکش

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلپائنی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فلپائن کے سفیر ڈاکٹر ایمینوئیل آر فرنینڈز نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، دفاعی تعاون اور عوامی روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، سیاسی، آئینی اور پارلیمانی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

دوران ملاقات فلپائن اور پنجاب کے مابین اشتراک کار مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے فلپائن کو 2026 کی آسیان چیئرمین شپ کیلئے دلی مبارکباد پیش کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فلپائنی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے مکمل تعاون اور سہولیات کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور فلپائن کے درمیان دوستی 76 برسوں پر محیط ایک مضبوط اور باوقار رشتہ ہے، لاہور اور پنجاب کی سرزمین اپنے دروازے ہمیشہ دوست ممالک کے لئے کھلے رکھتی ہے، پاکستان اور فلپائن کے درمیان روحانی و تہذیبی اقدار، امن، انسانیت اور ہم آہنگی ہمارا مشترکہ ورثہ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں