معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان نے عظمیٰ بخاری سے معافی مانگ لی
لاہور : معاون خصوصی خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان نے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے حوالے سے اپنے حالیہ بیان پر معافی مانگ لی ہے۔
شفیع اللہ جان نے کہا کہ جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، یہ محض heat of the moment تھا۔ اگر میرے الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔
واضح رہے کہ معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا تھا کہ عظمی بخاری سیاسی خانہ بدوش ہیں۔ وہ پختونوں کے بارے میں جنگلی جیسے القابات استعمال کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ انہیں جنگلی بہت پسند ہیں۔
پاکستان نے معیشت اور امن کے حوالے سے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، گلوبل اکنامک سروے
اس بیان پر مسلم لیگ ن نے سخت ردعمل دیا اور شفیع اللہ جان پر شدید تنقید کی جس کے بعد انہوں نے معافی مانگ لی۔