سازشی اور ملک دشمن عناصر 2026 میں عبرت کا نشان بنیں گے: گورنر سندھ

سازشی اور ملک دشمن عناصر 2026 میں عبرت کا نشان بنیں گے: گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے نئے سال کی آمد پر گورنر ہاؤس میں شاندار آتش بازی کا انعقاد کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ 2025 پاکستان میں عسکری، سفارتی اور معاشی بالادستی کا سال رہا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ2025 پاکستان میں ایس آئی ایف سی بالادستی کا سال رہا جس کے مرکزی کردار چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر قرار پائے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2025 میں پاکستان پوری دنیا میں مرکز نگاہ بنا رہا، سال کے آخر میں ینگ کرکٹ ٹیم نے بھار ت کو شکست دے کر خوشیاں دوبالا کیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں