مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ خود عمران خان، ہم نے کسی کو مائنس نہیں کیا: رانا ثناء اللہ

مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ خود عمران خان، ہم نے کسی کو مائنس نہیں کیا: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کی راہ میں اصل رکاوٹ خود عمران خان ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ وزیراعظم نے پیشکش سے پہلےنوازشریف یا اسٹیبشلمنٹ کواعتماد میں نہ لیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دوسرے یا تیسرے درجے کی قیادت کہتی ہے کہ وہ ڈائیلاگ چاہتےہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی کی ڈائیلاگ کی پالیسی نہیں ہوگی اُس وقت تک جتنی میٹنگ ہوتی رہیں بات نہیں بن سکتی، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیارکسی کونہیں دیا، علیمہ خان نے کہا ہے کہ جومذاکرات کرے گا وہ ان میں سے نہیں ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے پہیہ جام ہڑتال کا پیغام دیا ہے، مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی ہی رکاوٹ ہیں، وہی 2011 سے آج تک مذاکرات میں رکاوٹ ہیں، بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، ہم مذاکرات کیلئے بالکل واضح ہیں دوسری طرف سے ابہام ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کہا جاتا ہے کہ مذاکرات کیلئے ہم نے فلاں کو اجازت دے دی ہے فیصلہ توآپ نے کرنا ہے، سیدھی بات کریں کہ آپ مذاکرات کے حق میں نہیں اورتشدد چاہتے ہیں، کیا بانی پی ٹی آئی کی پچھلی ملاقات سے کوئی فائدہ ہوا ہے؟ پی ٹی آئی والے کیوں نہیں کہتے کہ وزیراعظم کی پیش کش موصول ہوئی ہے، بتائیں کس ٹائم آپ کے پاس حاضرہوں؟

اپنا تبصرہ لکھیں