پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے: مریم نواز
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے، پنجاب کی بیٹی کسی سے کم نہیں اگر وہ محنت کرے تو سب کچھ حاصل کر سکتی ہے۔
لاہور میں کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی خواتین باہمت ہیں، پنجاب کی خواتین اپنی صلاحیت سے صوبے کی قسمت بدل دیں گی، پنجاب کی خواتین جو چاہیں اپنی ہمت سے حاصل کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اب بیمار لوگوں کا ہسپتال آنے کا انتظار نہیں کرے گی، اب ہم بیمار لوگوں کے علاج کیلئے اُن کے گھر خود جائیں گے، اب کوئی شہر گلی اور محلہ ایسا نہیں رہے گا کہ جہاں تک ہماری ٹیمیں نا پہنچیں۔