دہشت گردی کے ناسور کو ہر حال میں جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: بیرسٹر گوہر علی

دہشت گردی کے ناسور کو ہر حال میں جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: بیرسٹر گوہر علی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے یہی مؤقف ہے کہ دہشتگردی ایک ناسور ہے جسے ہر حال میں جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جس میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا حکومت گڈ گورننس میں اعلیٰ مقام رکھتی ہے، آج کی پریس کانفرس میں کچھ باتوں پر وضاحت ضروری ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے، نیشل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرائیں، دہشت گردوں کا کوئی مذہب کوئی جماعت نہیں، یہ کہنا کہ پی ٹی آئی کے پی میں تعاون نہیں کر رہی، یہ مناسب نہیں اور حقیقت کے برعکس بات ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں