بھارتی آرمی چیف کے الزامات مسترد، پرامن اور خوشحال ایران دیکھنا چاہتے ہیں: دفتر خارجہ

بھارتی آرمی چیف کے الزامات مسترد، پرامن اور خوشحال ایران دیکھنا چاہتے ہیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ ایران کی صورت حال پر نظر ہے، ایران کے مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں، امن کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے، خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، بھارتی آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ ایران کے مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں، پاکستان امن کیلئے کردارادا کرتا رہے گا، ایران کے امن و استحکام کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے ایران اپنے بحران پر جلد قابو پا لے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان پر امن خوشحال ایران دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان کو یقین ہے کہ ایران موجود سخت حالات سے نکل جائے گا، پاکستان کو ایرانی لیڈر شپ اور عوام پر پورا یقین ہے کہ وہ ان حالات سے نکلیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں