ٹرمپ ایران پر مختصر مگر فیصلہ کن حملہ کرنا چاہتے ہیں: امریکی میڈیا کا انتباہ
واشنگٹن: امریکی ٹی وی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر زور دار حملے کا امکان ظاہر کیا ہے، مغربی ممالک نے ایران سے اپنے شہری نکالنا شروع کر دیئے، امریکی فوجی اڈوں پر نفری میں کمی ہو گئی، ایرانی وزیر خارجہ نے ملک میں امن و امان کا یقین دلایا ہے۔
امریکی ٹی وی کا کہنا ہےکہ صدر ٹرمپ ایران پر زور دار اور فیصلہ کن حملہ چاہتے ہیں اور وہ طویل جنگ کے بجائے مختصر لیکن فیصلہ کن کارروائی چاہتے ہیں۔
ایران نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کے بعد کچھ دیر کے لیے جزوی طور پر بحال بھی کی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں امن و امان بحال ہو چکا ہے، لوگوں کو پھانسی کی سزائیں دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انہوں نے واضح کیا ہے کہ مظاہرین کو سخت سزائیں دینے کا الزام بے بنیاد مغربی پراپیگنڈا ہے۔