سانحہ گل پلازہ میں لوگوں کو ریسکیو نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے: صدر انجمن تاجران سندھ

سانحہ گل پلازہ میں لوگوں کو ریسکیو نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے: صدر انجمن تاجران سندھ

کراچی: انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی نے کہا ہےکہ حکومت کی نااہلی ہے وہ لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی۔

جاوید قریشی نے کہا کہ گل پلازہ کے واقعے میں مالی اور جانی نقصان تاجروں کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے اور الزامات بھی ہم پر ہی لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی ہے کہ وہ لوگوں کو ریسکیو نہیں کرسکی، 34 گھنٹے میں بھی ریسکیو کا کام مکمل نہیں ہوا، حکومت کو ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے۔

صدر انجمن تاجران سندھ کا کہنا تھاکہ دیکھ بھال ( مینٹیننس) کی رقم چوکیداری سسٹم، مینٹیننس اور جنریٹر کے ڈیزل پر خرچ ہوتی ہے، گل پلازہ کے بیسمنٹ میں پارکنگ تھی جس میں دکانیں بنا دی گئیں، وہاں بیسمنٹ سمیت گراؤنڈ پلس ون کی اجازت تھی جس میں توسیع ہوتی گئی۔

جاوید قریشی نے مزید کہا کہ گل پلازہ میں تمام توسیع قانونی طریقے سے کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں