پشاور میں رمضان کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں، اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران شریک ہیں۔

اجلاس میں ڈی جی وزارت مذہبی امورحافظ عبدالقدوس، سپارکو کے نمائندے شوکت اللہ، محکمہ موسمیات کے نمائندے ڈاکٹرحسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین شریک ہیں۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے عوام سے ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکی اپیل کرتے ہوئےکہا ہےکہ ان شاءاللہ اس سال بھی ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز ہوگا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق چاند 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوچکا ہے، آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، آج آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ چاند 5 بج کر 54 منٹ پر طلوع ہوگا اور 6 بج کر 52 منٹ تک دیکھا جا سکےگا ، لاہور اور گرد و نواح میں بادلوں کے باعث چاند نظر آنےکا امکان کم ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں مطلع صاف رہنے کی صورت میں چاند نظر آنےکے امکانات روشن ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں