نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچز کو پاکستان سپر لیگ کے لیے چھٹی مل گئی

کھیلنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچز کو پاکستان سپر لیگ کے لیے چھٹی مل گئی
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچز کو پاکستان سپر لیگ کے لیے چھٹی مل گئی
نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ لوک رونکی اور جیکب اورم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز ہیں__فوٹو: فائل
نیوزی لینڈ کرکٹ نے کوچز لوک رونکی اور جیک اورم کو پی ایس ایل کے لیے چھٹی دے دی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ لوک رونکی اور جیکب اورم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کے لیے لوک رونکی اور جیکب اورم کو چھٹی دی گئی۔

لوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ جب کہ جیکب اورم اسسٹنٹ کوچ ہیں، کیوی ٹیم کے کوچز ساؤتھ افریقا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ بنگلا دیش مس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں
پی ایس ایل 11 کی نئی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی، خصوصی نام بھی رکھ دیا گیا
پی ایس ایل کے گیارہوں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
‘جنوبی پنجاب کو اپنی آواز دوبارہ مل گئی’ پی ایس ایل میں ملتان کی واپسی پر علی ترین کا ردعمل آگیا
نیوزی لینڈ کے مائیک سینڈل کا کہنا ہے کہ لوک رونکی اور جیکب اورم کو کوچنگ کا موقع ملنے پر سپورٹ کرتے ہیں، نیوزی لینڈ سے باہر کوچنگ سے ان کے تجربے اور مہارت میں اضافہ ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کوچنگ سے حاصل کیے گئے تجربے سے نیوزی لینڈ کو فائدہ ہو گا ۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کرکٹ نے لوک رونکی اور جیکب اورم کے متبادل کوچز کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں