دی کنورسیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان رجیم کی دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی ناصرف افغانستان بلکہ خطے کیلئے سکیورٹی چیلنج بن چکی ہے، افغان طالبان رجیم اور ٹی ٹی پی کا بھیانک گٹھ جوڑ دنیا کے لیے خطرناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں
افغان طالبان رجیم کی دہشتگردی کی حمایت اور انتہا پسندانہ پالیسیاں دنیا کیلئے چیلنج ہیں: امریکی تھنک ٹینک
افغانستان کی طالبان رجیم میں گزشتہ ایک سال کے دوران خواتین سمیت ایک ہزار سے زائد افراد کو کوڑے مارے گئے
رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم نے افغانستان پر قبضے کے بعد شرپسند مسلح جتھوں کو حکومتی فورس کا حصہ بنالیا جبکہ بھارت اپنے مذموم جغرافیائی اور علاقائی مفادات کیلئے طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
آسٹریلوی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو افغانستان میں محفوظ پناہ گاہ فراہم کررکھی ہے، طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنےکی چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔