سلام آباد: جس میں ملک میں آئی ٹی کے فروغ، ڈیجیٹل سہولیات کی توسیع، 5 جی سروسز، مصنوعی ذہانت اور آئی ٹی برآمدات میں اضافے سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے اور اس صلاحیت سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں “آسان خدمت مراکز” کے قیام کے حوالے سے کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان سہولیات کو صوبائی سطح تک بھی توسیع دی جائے اور اس مقصد کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان موجود فرق کو کم کرنے کے لیے صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی معاونت حاصل کی جائے تاکہ جدید ڈیجیٹل سہولیات ہر شہری تک پہنچ سکیں۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں گھریلو انٹرنیٹ کنکشنز کی تعداد 2024 میں 1.9 ملین تھی جو 2026 میں بڑھ کر 5.10 ملین تک پہنچ گئی ہے، جو ڈیجیٹل شعبے میں تیز رفتار ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔
بریفنگ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان سے 4.5 سے 4.6 ارب امریکی ڈالرز کی آئی ٹی برآمدات متوقع ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ حال ہی میں پاکستان میں 5 جی سروسز کے لیے ہونے والی نیلامی 2016 کے بعد اس شعبے میں دنیا کی سب سے بڑی نیلامیوں میں شمار کی گئی، جس سے پاکستان کو 509 ملین امریکی ڈالرز کا ریونیو حاصل ہوا۔
مصنوعی ذہانت کے شعبے میں پیش رفت کے حوالے سے بتایا گیا کہ فروری 2026 میں “انڈس اے آئی ویک” کا انعقاد کیا گیا، جس کے تحت ملک کے 30 شہروں میں مختلف تقریبات منعقد ہوئیں۔ بریفنگ کے مطابق اس پروگرام میں 100 سے زائد بین الاقوامی مندوبین نے شرکت کی جبکہ 88 پالیسی و تکنیکی سیشنز اور پلیٹ فارمز تشکیل دیے گئے۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں اور ہیلتھ یونٹس کو فائبر کنیکٹیویٹی فراہم کر دی گئی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں فری انٹرنیٹ ہاٹ اسپاٹس کی فراہمی کا منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
مزید برآں سید پور ماڈل ویلج اور فاطمہ جناح پارک میں جدید ای-لرننگ پوڈز نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں اور طلبہ کو ڈیجیٹل تعلیم کی جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور دیگر اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت