اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات نے چیف کمشنر اسلام آباد لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کو نیوزی لینڈ جانے کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (NOC) جاری کر دیا۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے 2 ستمبر 2026 کو جاری کردہ سرکاری مراسلے کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف 3 ستمبر سے 12 ستمبر 2026 تک ایکس پاکستان رخصت پر نیوزی لینڈ جائیں گے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان کا بیرونِ ملک سفر وزیراعظم پاکستان کی منظوری سے ہو رہا ہے۔
دورانِ غیر حاضری ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن چیف کمشنر اسلام آباد کا لُک آفٹر چارج سنبھالیں گے تاکہ سرکاری امور اور انتظامی معاملات معمول کے مطابق جاری رہیں۔
وزارتِ داخلہ نے این او سی کی نقول متعلقہ حکام، امیگریشن اتھارٹیز، سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کے دیگر متعلقہ افسران کو بھی ارسال کر دی ہیں۔