تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کی مہم کے دوران(دو کس اشتہاری ملزمان )تھانہ کراچی کمپنی پولیس اسلام آباد , ریاض حسین طاہر si ، asi عارف حسین معہ ٹیم نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2024سے مفرور مقدمہ نمبر 130 مورخہ13.2.24بجرم 489ایف ت پ تھانہ کراچی کمپنی اسلام آباد میں اشتہاری ملزم فیضان عباسی ولد محمد امجد سکنہ مری اور2022سے مفرور مقدمہ نمبر 1143 مورخہ22-12-22بجرم 489ایف ت پ تھانہ کراچی کمپنی اسلام آباد میں اشتہاری ملزم ذوالقرنین سعید ولدمحمد سعید سکنہ مانسہرہ کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا ہے۔ جن کے خلاف ضابطہ کاروائی جاری ہے