پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر لاہور میں منعقدہ لام فیشن ویک سیزن 2 کے دوران پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کے باعث سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئیں۔
عفت عمر اس موقع پر سنہری لباس کی ساڑھی پہنے بھرپور تاثرات کا اظہار کر رہی تھیں، وہ معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد کے ہمراہ اسٹیج پر موجود تھیں، جب جشن کے دوران استعمال کیے جانے والے پارٹی پاپر کا ایک سنہری ٹکڑا اچانک ان کی ناک پر آکر چپک گیا۔
دلچسپ بات یہ تھی کہ عفت عمر اس سے بے خبر رہیں اور اپنے انداز میں مگن رہیں، ناک پر موجود سنہری ٹکڑا ان کے لباس سے ملتی جلتی ایک بڑی نتھ کا تاثر دے رہا تھا۔
نیلوفر شاہد بھی یہ منظر دیکھ کر کچھ غیر آرام دہ دکھائی دیں، بعدازاں عفت عمر کو اس کا احساس ہوا تو انہوں نے اس ٹکڑے کو آہستہ سے اپنی ناک سے ہٹا دیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین اداکارہ کے تاثرات اور اس غیر متوقع صورتِ حال پر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں، فیشن ویک کے دوران پیش آنے والے اس اچانک واقعے نے تقریب کی دیگر سرگرمیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کرلی۔