امریکا میں جنوب ایشیائی کمیونٹی اورلیڈرشپ

کانگریس مین سوہاس صبرامنیم نے یہ بات ساوتھ ایشین بزنس کونسل آف ورجینیا کے زیر اہتمام ہرینڈن میں کانفرنس سے خطاب میں کہی۔

کانفرنس میں پالیسی سازوں، سیاسی، کاروباری اور کمیونٹی لیڈرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

سابق وزیر ہوان پابلو سیگورا نے کہا کہ طویل البنیاد کامیابی کے لیے ریاست اور کمیونٹی کے درمیان مضبوط شراکت داری لازم ہے۔

ورجینیا اسٹیٹ سینیٹر کانان سری نواسن نے چھوٹے کاروبار میں سرمایہ کاری کو مستقبل کی معیشت مضبوط کرنے کی جانب قدم قرار دیا۔

ڈیلی گیٹ آٹوسا ریزر نے کہا کہ ایسی کانفرنسز سے کمیونیٹیز کےدرمیان اتحاد دائمی شکل اختیار کرتا ہے۔

کاؤنٹی خزانچی ہنری آئیکل برگ کا کہنا تھا کہ جنوب ایشیائی کمیونٹی ورجینیا کی معیشت کوٹھوس انداز سے چلارہی ہے۔

چیئرایڈویزاری کمیٹی منصورقریشی نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد پروفیشنلز اور آنٹ پرینیورز کے درمیان تعلق قائم کرنا، پالیسی سازوں سے براہ راست تعلق بنانا اور مختلف کمیونیٹیز کیلیےتعلیم، روزگار اور سرمایہ کاری کےمواقع پیدا کرنا تھا۔

تقریب سے ڈیوڈ راماڈان اور سارا باشا نے بھی خطاب کیا، وومن ایمپاورمینٹ کمیٹی کی چیئر ثمرین قریشی اور اسٹریٹیجک ایڈوائزر سمارا منصور کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھانے کے لیے ہرممکن مواقع دیے جائیں گے۔

تقریب کے اختتام پر اسٹارٹ اپ پچ مقابلہ ہوا جس میں پانچوں شرکا کو سرمایہ کاری کے مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا، جب کہ رضوان جاکا کو کمیونٹی ایمپیکٹ ایوارڈ سے نواز اگیا

اپنا تبصرہ لکھیں