وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب مکمل، اہم دفاعی معاہدہ طے
مدینہ منورہ (اداریہ نیوز ) وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنا دورۂ سعودی عرب مکمل کرکے مدینہ منورہ سے پاکستان روانہ ہوگئے۔ مدینہ ایئرپورٹ پر گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔
دورۂ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔
معاہدے سے تینوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو نئی جہت ملنے اور باہمی روابط مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورے کے دوران عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی جبکہ مسجد نبوی ﷺ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری دی۔
دورۂ سعودی عرب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم کی سعودی قیادت سے ملاقاتوں اور تین ملکی دفاعی تعاون کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کو پاکستان کے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ برادرانہ و دفاعی تعلقات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہ