عمران خان کے غیر متوازن بلڈ پریشر کی تصدیق

عمران خان کے غیر متوازن بلڈ پریشر کی تصدیق

سپپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں عمران خان کے گزشتہ تین سالوں کے تمام طبعی معائنوں کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے یکم اگست 2026ء کو بلڈ پریشر کے اتار چڑھاؤ، سر درد، بے چینی، دل کی دھڑکن تیز ہونے اور شدید ذہنی تناؤ کی شکایت کی، جس پر پروفیسر ڈاکٹر اختر علی بندیشہ (کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ، پمز اسلام آباد) نے ان کا طبی معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران عمران خان کا بلڈ پریشر 140/100 mmHg ریکارڈ کیا گیا، جبکہ فروری 2026ء میں اسی ڈاکٹر کے معائنے کے دوران ان کا بلڈ پریشر مکمل نارمل یعنی 120/80 mmHg تھا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے درج ذیل سفارشات تجویز کیں:
ذہنی تناؤ کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، جن میں اہلیہ سے ملاقاتوں کے دورانیے میں اضافہ اور مطالعے کے لیے مواد فراہم کرنا شامل ہے۔
دل کا تفصیلی معائنہ کرنے کے لیے سی ٹی کورونری اینجیوگرافی (CT Coronary Angiography) کا مشورہ۔
بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کے لیے دوا کی مقدار بڑھاتے ہوئے گولی نارواسک (Tab. Norvasc

اپنا تبصرہ لکھیں