اہم سیاسی پیش رفت: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور گورنر سندھ نہال ہاشمی کی اہم ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور بجٹ پر تفصیلی مشاورت

اہم سیاسی پیش رفت: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور گورنر سندھ نہال ہاشمی کی اہم ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال اور بجٹ پر تفصیلی مشاورت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر): ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، آئندہ بجٹ اور جمہوری استحکام کے تناظر میں چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی، جسے سیاسی حلقوں میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، معاشی چیلنجز، بجٹ تجاویز، جمہوری اداروں کے استحکام اور عوامی فلاح سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد سیاسی مبصرین اس رابطے کو مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے تناظر میں بھی اہم قرار دے رہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سید محمد نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گورنر سندھ اپنی نئی ذمہ داریوں کو آئینی و جمہوری اصولوں کے مطابق ادا کرتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے چیئرمین سینیٹ کی سیاسی بصیرت، پارلیمانی تجربے اور طویل عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

ملاقات میں قومی ترقی، عوامی فلاح اور سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے جمہوری اداروں کے استحکام، پارلیمنٹ کے مؤثر کردار اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں