PRA کے مطابق صارفین ادائیگی کے وقت لازماً ڈیجیٹل رسید حاصل کریں، جبکہ متعلقہ کاروباری اداروں کو یہ ہدایات نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا ہوں گی۔
اتھارٹی نے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو کچن آرڈر، غیر ادا شدہ بل، پری بل یا عارضی بل جاری کرنے سے پہلے ہی روک رکھا ہے۔
PRA ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل رسید پر پنجاب ریونیو اتھارٹی کا انوائس نمبر اور کیو آر کوڈ درج ہونا لازمی ہے، تاکہ صارف رسید کی تصدیق کرسکے۔
اتھارٹی نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ جو کاروباری ادارے ڈیجیٹل یا کارڈ کے ذریعے ادائیگی قبول نہیں کرتے، ان کی اطلاع پنجاب ریونیو اتھارٹی کو دی جائے۔
PRA کے مطابق نئی ہدایات کا مقصد ٹیکس وصولی کے عمل میں شفافیت یقینی بنانا اور کاروباری لین دین کو زیادہ مؤثر انداز میں دستاویزی شکل دینا ہے