پنجاب حکومت نے اعلیٰ انتظامی افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ عبدالرؤف (PMS) کو فوری طور پر تبدیل کرکے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کی منتظر نِشا اشتیاق (PAS) کو فوری طور پر ایڈیشنل سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے، وہ عبدالرؤف کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) سیالکوٹ سعادت حیات وٹو کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ڈائریکٹر (A&F) ہارٹیکلچر ایجنسی سیالکوٹ کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ڈسپوزل پر موجود محمد نجیب کو بھی فوری طور پر تبدیل کرتے ہوئے ان کی خدمات مینجنگ ڈائریکٹر، ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی آف پنجاب (AMAP) کے سپرد کر دی گئی ہیں، جہاں وہ ڈائریکٹر کی حیثیت سے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر مزید احکامات تک فرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ مینجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی گوجرانوالہ کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔

تمام تقرر و تبادلوں کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی منظوری سے جاری کیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں