بڑا فیصلہ: حکومت نے تمام فیول بچت اور کفایت شعاری پابندیاں ختم کر دیں، نوٹیفکیشن جاری!

بڑا فیصلہ: حکومت نے تمام فیول بچت اور کفایت شعاری پابندیاں ختم کر دیں، نوٹیفکیشن جاری!

‏وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات فوری طور پر ختم کر دیے ہیں، کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری۔

‏مارکیٹ اوقاتِ کار سے متعلق پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔

‏دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے۔

‏ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز بھی رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

‏شادی ہالز، مارکیز اور تقریباتی مقامات رات 10 بجے بند ہوں گے۔

‏ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے، جبکہ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے مستثنیٰ ہوں گے۔

‏پھل، سبزی، کریانہ اسٹورز، فارمیسیاں، اسپتال اور میڈیکل لیبارٹریز کو اوقاتِ کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

‏بیکریاں، تنور، دودھ کی دکانیں، پیٹرول پمپس اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن بھی مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔

‏جم، اسپورٹس سہولیات، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز بھی مقررہ بندش اوقات سے مستثنیٰ ہوں گے۔

‏نوٹیفکیشن کے مطابق قبل ازیں نافذ کفایت شعاری اقدامات برقرار رہیں گے۔

🤔 کیا حکومت کا فیول بچت اقدامات ختم کرنے کا فیصلہ درست ہے؟

آپ اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں یا مخالفت؟

اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔ 👇

اپنا تبصرہ لکھیں