بڑا فیصلہ: حکومت نے تمام فیول بچت اور کفایت شعاری پابندیاں ختم کر دیں، نوٹیفکیشن جاری!
وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات فوری طور پر ختم کر دیے ہیں، کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری۔
مارکیٹ اوقاتِ کار سے متعلق پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔
دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے۔
ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز بھی رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
شادی ہالز، مارکیز اور تقریباتی مقامات رات 10 بجے بند ہوں گے۔
ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے، جبکہ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے مستثنیٰ ہوں گے۔

پھل، سبزی، کریانہ اسٹورز، فارمیسیاں، اسپتال اور میڈیکل لیبارٹریز کو اوقاتِ کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
بیکریاں، تنور، دودھ کی دکانیں، پیٹرول پمپس اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن بھی مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔
جم، اسپورٹس سہولیات، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز بھی مقررہ بندش اوقات سے مستثنیٰ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قبل ازیں نافذ کفایت شعاری اقدامات برقرار رہیں گے۔
🤔 کیا حکومت کا فیول بچت اقدامات ختم کرنے کا فیصلہ درست ہے؟
آپ اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں یا مخالفت؟
اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔ 👇