FIA نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (NC3) کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے تمام زونل ڈائریکٹرز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کی گرفتاری کی تفصیلات CMS میں درج کرتے وقت ان کی تصاویر بھی لازماً اپ لوڈ کی جائیں۔

مراسلے کے مطابق گرفتار ملزم کی تصویر تین مختلف زاویوں، فرنٹ، بائیں جانب اور دائیں جانب سے مقررہ فارمیٹ میں اپ لوڈ کرنا ضروری ہوگا۔ پہلے سے CMS میں درج گرفتار ملزمان کا ریکارڈ بھی مکمل کرنے کے لیے ان کی تصاویر متعلقہ کیس ریکارڈ کے ساتھ اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
FIA حکام نے قرار دیا ہے کہ تصاویر اپ لوڈ نہ ہونے کے باعث کیس ریکارڈ نامکمل اور ناقص رہتا ہے، اس لیے تمام متعلقہ افسران اس عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں تاکہ CMS میں موجود ریکارڈ کی مکملیت، درستگی اور یکسانیت یقینی بنائی جا سکے۔
مراسلہ 17 اگست 2026 کو FIA ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے جاری کیا گیا ہے