غلام رضا نقوی اور اکرام اللہ کے گولڈن گیٹ فارمز کیخلاف ڈسٹرکٹ کونسل اٹک کا بڑا کریک ڈاؤن

غلام رضا نقوی اور اکرام اللہ کے گولڈن گیٹ فارمز کیخلاف ڈسٹرکٹ کونسل اٹک کا بڑا کریک ڈاؤن
اسلام آباد(انوسٹی گیشن سیل )
‎اٹک ڈسٹرکٹ کونسل نے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمز کے خلاف فیصلہ کن قدم اٹھا لیا۔ چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی کو ارسال کردہ خط میں گولڈن گیٹ فارمز کے اسپانسر چوہدری محمد اکرام اللہ اور چیئرمین سابق ممبر کشمیر کونسل سید غلام رضا نقوی کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ گولڈن گیٹ فارمز موضع قطبال تحصیل فتح جنگ میں غیر قانونی طور پر عوام کو دھوکہ دینے والا منصوبہ چلا رہا ہے جس کے ذریعے سوشل اور پرنٹ میڈیا پر دلکش اشتہارات کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو ورغلایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوگ اپنی زندگی بھر کی کمائی اس اسکیم میں جھونک کر برباد ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فراڈ اسکیم کا مرکزی دفتر اسلام آباد کے آئی-8 مرکز، رحمٰت سینٹر کی تیسری منزل پر قائم ہے، جہاں سے یہ غیر قانونی دھندا کھلے عام جاری ہے۔ ضلعی حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عوام کی کمائی کو مزید لٹنے سے بچانے کے لیے ایف آئی اے فوری حرکت میں آئے اور غلام رضا نقوی اور چوہدری اکرام اللہ سمیت تمام ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں کسا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں