اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ طاہر حسین کی بھتیجی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ طاہر حسین کی بھتیجی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ طاہر حسین کی جوان سال بھتیجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ طاہر حسین اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی عزیز کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ طاہر حسین اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں