ضمنی انتخابات: ن لیگ نے میدان مار لیا، کارکنوں کا جشن، بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم

ضمنی انتخابات: ن لیگ نے میدان مار لیا، کارکنوں کا جشن، بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم

لاہور: ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، صرف ایک نشست پر پیپلزپارٹی کا امیدوار کامیاب ہوسکا۔

لیگی کارکنوں نے جیت کا جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، کارکنوں نے شیر آیا، شیر آیا کی نعرے بازی کی، آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 129 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ میاں نعمان 63 ہزار 441 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 29 ہزار 99 ووٹ حاصل کرسکے، آزاد امیدوار بجاش خان نیازی 6264 ووٹ حاصل کرسکے۔

حلقہ این اے 104 فیصل آباد کے تمام 375 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے دانیال احمد 52 ہزار 791 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 19 ہزار 262 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں