پاکستان ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر سیاست نہیں کی جاسکتی: بیرسٹر سیف

پاکستان ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر سیاست نہیں کی جاسکتی: بیرسٹر سیف
پشاور: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جاسکتی ۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شاید کئی لوگ ہوں گے جو مجھ پر الزامات لگائیں گے مگر میں جو اندر ہوں وہی باہر بھی ہوں، کبھی تعلقات چھپائے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت سب کو پتا ہے کہ ہاں! میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ہیں لیکن میں اسرائیل اور بھارت کے ساتھ تعلقات کی بات نہیں کر رہا ہوں۔

’بیرسٹر سیف اپنے کام سےکام رکھیں‘، مشیر اطلاعات اور وزیراعلیٰ پختونخوا کے ترجمان آمنے سامنے آگئے
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات تھے مگر آج اگر کسی وجہ سے اختلاف آگیا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری ان کے ساتھ کھٹّی ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جاسکتی اور میرا خیال ہے کہ اس وقت سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطے ہونے چاہئیں، یقیناً یہ ہمارے ملک کی اسٹیبلشمنٹ ہے، ہمیں اپنی جدوجہد بھی جاری رکھنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں