بھارت کسی خودفریبی یا گمان میں نہ رہے، اگلی بار جواب زیادہ شدید ہوگا: فیلڈ مارشل

بھارت کسی خودفریبی یا گمان میں نہ رہے، اگلی بار جواب زیادہ شدید ہوگا: فیلڈ مارشل

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان میں نہ رہے، اگلی بار جواب پہلے برق رفتار اور شدید ہوگا۔

تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس تبدیلی کی جانب ایک ضروری قدم ہے، ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کیلئے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی، ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں