دوسروں کو کہنے والا خود پاگل، فتنہ کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے: عظمیٰ بخاری
لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ کی دیواروں نے ایک شخص کو ذہنی مریض بنا دیا، دھمکیاں دینےوالا آج مظلوم بنا بیٹھا ہے، فتنہ کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔
عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نےآئی ایم ایف کو خطوط لکھے، پی ٹی آئی نےملک کودیوالیہ کرنےکیلئےہرحربہ استعمال کیا، بانی اپنے دور میں مخالفین کودھمکیاں دیتے تھے، بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا معائنہ ہونا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ذہنی مریض کیلئے سپیشل ٹیم بنائے، بانی منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے تھے چھوڑوں گا نہیں، اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے، ایک نیوز کانفرنس کی وجہ سے پی ٹی آئی والوں کی دم پرپاؤں آیا ہے، دوسروں کو پاگل کہنے والا خود پاگل ہے۔
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کوئی پرفارمنس نہیں ہے، تم کل بھی پاکستان کے خلاف تھے آج بھی خلاف ہو، کھلاڑیوں نے ورلڈکپ جیتا، تم اکیلے اس کے مالک بنے ہوئے ہو، آپ آج بھی ایک تعلیمی ادارہ چندے پر چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس بٹھا کر وزیراعظم بنے اورپاکستان پر مسلط رہے، ہمیں بھی اسٹیبلشمنٹ سے گلا رہا لیکن پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سوچ نہیں آئی، آپ کے مطابق بانی پی ٹی آئی ریڈلائن ہوگی لیکن یہاں نہیں، سارے پاکستانیوں کی ریڈ لائن یہ ملک ہے۔