انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: بیٹرز کے بعد بولرز نے بھی بھارت کے چھکے چھڑا دیے
دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 348 رنز کا ہدف دے دیا، سمیر منہاس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 172 رنز بنائے۔
دبئی میں کھیلے جارہے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز سکور کیے اور بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا۔
بھارت کے خلاف سمیر منہاس نے 17 چوکے اور 9 چھکوں کی مدد سے دھواں دھار 172 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 103 رنز محض 71 گیندوں پر بنائے، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر ہیں۔