پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ میں کرسمس کی تقریب منعقد، کیک کاٹا گیا
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ میں کرسمس کے موقع پر ایک سادہ مگر پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان اور انچارج سینٹرل سیکریٹریٹ سید سبط الحیدر بخآری نے کرسمس کا کیک کاٹا۔
اس موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق، مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کی علمبردار رہی ہے۔
سیکرٹری جنرل پی پی پی ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ کرسمس محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، جبکہ سید سبط الحیدر بخآری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق اقلیتوں کو قومی دھارے میں برابر کا مقام دینے پر یقین رکھتی ہے۔
تقریب سہیل رومی راشد چوہان منعقد کی
تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی