پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

کراچی: پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ مین اور 32ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہو رہی ہے۔

کمانڈررائل بحرین نیول فورس ریئرایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نےمہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

پریڈ کے دوران کیڈٹس نے پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو سلامی دی جبکہ بحرین کے ریئرایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔

پاکستان سےآفیسرکیڈٹ عمرمختارکوچیف آف دی نیول سٹاف گولڈ میڈل دیا گیا،عراق سے آفیسر کیڈٹ الذھبی فہد حسام فرید کو چیف آف دی نیول سٹاف گولڈ میڈل دیا گیا۔

مڈشپ مین شہاب احمد کو اکیڈمی ڈرک دی گئی، مڈشپ مین محمدعزیرعباس کومجموعی طورپربہترین کارکردگی پراعزازی شمشیرسے نوازا گیا۔

کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور ضیا الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی قابل فخر ادارہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں