چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے دبئی میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے ملاقات کی۔

متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ، پارلیمانی تعاون اور اقتصادی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے سفیرِ پاکستان کی جانب سے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری کے کردار کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی روابط انتظامی سطح کے تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور باہمی اعتماد کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت اور تعمیری کردار کو قاب…

اپنا تبصرہ لکھیں