بھارت میں انوکھا واقعہ، ویلنٹائن ڈے پر گدھوں کی شادی کروا دی گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے جنوبی شہر بنگلورو میں ہفتہ یعنی 14 فروری کو ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا، جہاں ویلنٹائن ڈے پر گدھوں کی شادی نے توجہ حاصل کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کیلئے گدھوں کو باقاعدہ طور پر سجایا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گانا بجانا بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں
امریکا: ویلنٹائن ڈے پر کتوں کے ذریعے پھولوں کی ڈیلیوری
ویلنٹائن ڈے پر دل کی شکل کا جزیرہ فروخت کیلئے پیش، قیمت کیا ہے؟
تقریب کا انعقاد کرنے والوں نے کہا کہ کوئی بھی ہو، چاہے وہ جانور ہو، پرندہ ہو یا انسان، ہر کسی کو محبت کا حق ہے اور انہیں عزت دی جانی چاہیے۔

واضح رہے دنیا بھر میں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے اور اس دن کی مناسبت سے لوگ ایک دوسرے کو تحفے میں لال رنگ کا گلاب کا پھول دے کر محبت کا اظہار کرتے ہیں جبکہ دیگر تحفے تحائف بھی دیے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں